سپاہ پاسداران کا نیا خودکش ڈرون معراج 532 (ویڈیو)
Apr ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۱:۴۶ Asia/Tehran
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج نے 50 کلوگرام وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت والے کامی کازا ڈرون معراج 532 کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
سحرنیوز/ ایران: تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی فورس کی بری فوج کے ڈرون ڈویژن نے ایک نئے کامی کازا (خودکش) ڈرون کا تجربہ کیا ہے جو 50 کلوگرام تک کے وارہیڈ کے ساتھ تین گھنٹے تک پرواز کر سکتا ہے۔ یہ ڈرون 12 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرتے ہوئے 450 کلومیٹر دور اپنے ہدف کو نشانہ بنانےکی توانائی رکھتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس نئے ڈرون کی خاص بات اس کا ایزی سیٹ اپ ہے اور ڈرون آپریٹر ٹیم بہت قلیل وقت میں اسے آپریشن کے لئے آمادہ کرکے اڑا سکتی ہے جس سے اس کی افادیت اور اہمیت بڑھ جاتی ہے۔