Apr ۱۸, ۲۰۲۳ ۰۸:۲۵ Asia/Tehran
  • مسجد الاقصیٰ میں دعا و مناجات کا روح پرور اجتماع، 3 لاکھ فلسطینی سر بسجود (ویڈیو)

قدس کی غاصب و جابر صیہونی حکومت کی جانب سے عائد پابندیوں، دھمکیوں اور سکیورٹی حصار کے باوجود مسجد الاقصیٰ میں فلسطینیوں کا روح پرور اجتماع منعقد ہوا جس میں تقریبا 3 لاکھ فلسطینیوں نے شرکت کی۔

سحر نیوز/عالم اسلام: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق، (بروایتے) شب قدر کی مناسبت پر نماز، عبادت اور خداوند سبحان سے راز و نیاز کے مقصد سے مسجد الاقصیٰ میں فلسطینیوں کی بڑی تعداد پہنچی اور ایک اندازے کے مطابق 3 لاکھ فلسطینیوں نے سحر تک عبادت کی اور اللہ تعالی سے راز و نیاز میں رات بسر کی۔

 
فلسطینیوں نے ایسے عالم میں اس عظیم اجتماع میں شرکت کی کہ اسرائیل کے غاصب فوجیوں کی طرف سے ہر قسم کی پابندی عائد تھی اور انہوں نے ہر جگہ رکاوٹیں کھڑی کی تھیں لیکن فلسطینیوں نے اپنی بھرپور شرکت اور اتحاد سے صیہونی فوجیوں کے اقدامات کو نقش بر آب کر دیا۔

واضح رہے کہ بہت سے علماء کا کہنا ہے 27 رمضان کی شب، شب قدر ہے اور اسی لئے تقریبا 3 لاکھ فلسطینی مسجد الاقصیٰ  پہنچے۔ جبکہ بہت سے دیگر علماء کا خیال کہ احادیث شریفہ کی روشنی میں شب قدر، رمضان المبارک کی 19، 21 اور 23 کی راتوں میں سے ایک رات ہے۔

ٹیگس