فلسطینی مجاہدین کی زبردست کارروائی؛ صیہونی فوجیوں کے جنگی سازوسامان پر راکٹ حملے + ویڈیو
Aug ۱۵, ۲۰۲۵ ۰۷:۱۱ Asia/Tehran
فلسطینی اسلامی جہاد کی عسکری شاخ سرایا القدس نے غزہ کے مختلف علاقوں میں مارٹر گولوں سے قابض صیہونی فوجیوں اور ان کی گاڑیوں پر حملہ کیا۔
سحرنیوز/عالم اسلام: موصولہ رپورٹ کے مطابق، جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو سرایا القدس نے غزہ کے مختلف علاقوں میں غاصب صہیونی فوج پر شدید جوابی حملے کیے ہیں۔ جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو سرایا القدس نے ایسی تصاویر جاری کی ہیں جن میں اس کے مجاہدین کو غاصب صیہونی فوجیوں اور ان کے جنگی ساز و سامان کو نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جو مشرقی غزہ میں دراندازی کر رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق سرایا القدس کے مجاہدین نے مارٹر گولوں سے غاصب صیہونی فوجیوں اور ان کی گاڑیوں پر شدید حملہ کیا اس حملے مین صیہونی فوجیوں کو خاصا نقصان پہنچا۔