Apr ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۰:۳۳ Asia/Tehran
  • اسرائیل کے پاس مزاحمت سے لڑنے کی طاقت نہیں ہے

حزب اللہ کے رکن پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت کے پاس مزاحمت سے جنگ کی طاقت نہیں ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: لبنان کی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے نمائندے نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ مزاحمت نے قابض غاصب حکومت کو اپنی طاقت اور پوزیشن سے ایک بڑی مشکل میں ڈال دیا ہے۔

حزب اللہ کے رکن پارلیمنٹ حسن عز الدین نے القدس اور مسجد الاقصیٰ کے دفاع کے لیے تمام مزاحمتی طاقتوں کی تیاری پر تاکید کی۔

لبنان کی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے نمائندے حسن عزالدین" نے گزشتہ روز حزب اللہ کی جانب سے متعدد علمائے کرام کی موجودگی میں منعقدہ ایک تقریب میں فلسطینی قوم کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کرنے کے لیے شہر النبطیہ میں منعقد نے عالمی یوم القدس کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ قابض وغاصب حکومت کے تابوت میں پہلی کیل ٹھونک دی اور یہ ظاہر کیا کہ اس ناسور کو ختم ہونا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سال کا عالمی یوم القدس غاصبانہ قبضے کے خلاف سب سے بڑی اور جامع عوامی مزاحمت بن گیا اور خطے کی تمام قومی طاقتوں کے لیے ایک مضبوط مرکز ہے۔

حسن عزالدین کا کہنا تھا کہ ان سب نے علاقے میں صیہونی دشمن کے خطرے کو سمجھ لیا ہے فلسطین کی حمایت کی اہمیت کو درک کر لیا ہے۔

حسن عزالدین نے واضح کیا کہ آج دشمن مزاحمتی طاقتوں، فلسطینیوں اور فلسطین اور اس کی پناہ گاہوں کے محافظوں کے خلاف دفاعی پوزیشن میں ہے۔

ٹیگس