سوڈان کے واقعات میں موساد کا عمل دخل
محمد جمال عرفہ نے ان واقعات میں صیہونی حکومت کے جاسوسی ادارے موساد کے عمل دخل کا امکان ظاہر کیا ہے۔
سحر نیوز/عالم اسلام: سوڈان کے سیاسی امور کے ماہر محمد جمال عرفہ نے کہا ہے کہ سوڈان میں حالات کا اسی نہج پر آگے بڑھنا، اس ملک کو اپنے ہاتھوں سے صیہونی حکومت کے حوالے کرنے کے مترادف ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ سوڈان میں فوجی جنرلوں کی جنگ میں جیت، صرف صیہونی حکومت کی ہوگی، کیونکہ تل ابیب انیس سو پچاس کی دہائی سے سوڈان کے حصے بخرے کرنا چاہتا تھا تاکہ افریقہ کے عرب ممالک سمیت اس پورے براعظم میں اپنا اثر و رسوخ بڑھا سکے۔
محمد جمال عرفہ نے خبردار کیا کہ جنرلوں کی جنگ کے نتیجے میں سوڈان ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا اور پھر وہاں ان علیحدگی پسند گروہوں کا بول بالا ہوگا جو اس ملک میں صیہونی حکومت اور امریکہ کی اسٹریٹیجی کے مطابق سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔
روزنامہ رائے الیوم نے اس بارے میں لکھا ہے کہ سوڈان کی عسکری قیادت ملکی فلاح و بہبود کے حوالے سے امریکہ کے جھوٹے وعدوں پر بھروسہ کیے بیٹھی تھی اور اس نے تیل سے مالامال جنوبی علاقے کو الگ کرکے ملک کا ایک تہائی حصہ پہلے ہی گنوا دیا تھا۔