مغرب پر طالبان کی تنقید
Apr ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۴:۲۰ Asia/Tehran
افغانستان میں طالبان انتظامیہ کے اعلی عہدیدار نے افغانستان کی پسماندگی کا ذمہ دار مغرب کو قرار دیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: رپورٹ کے مطابق طالبان انتظامیہ کے اعلی عہدیدار ملا عبدالغنی برادر نے کابل میں ایک بیان میں کہا ہے کہ مغرب نہیں چاہتا کہ افغانستان ترقی و پیشرفت کا عمل جاری رکھے اس لیئے وہ افغانستان کی پیشرفت روکنے کی کوشش کرتا ہے۔
آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ملا عبدالغنی برادر نے کہا کہ مغرب کی خلاف ورزیوں کے باوجود طالبان انتظامیہ نے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں سے افغانستان واپس لوٹنے اور افغانستان میں سرمایہ کاری کرنے کی اپیل کی ہے۔ ملا عبدالغنی برادر نے افغان تاجروں اور سرمایہ کاروں کو اس بات کا یقین دلایا ہے کہ ان کے مسائل پر توجہ اور انھیں حل کرنے نیز ان کی جان و مال کا تحفظ کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔