Apr ۲۱, ۲۰۲۳ ۰۸:۴۱ Asia/Tehran
  • سعودی عرب اور افغانستان جبکہ پاکستان میں صرف بوہری برادری آج عید منا رہی ہے

دنیا اورعالم اسلام کے تقریبا زیادہ تر ملکوں میں کل بروز ہفتہ عید الفطر منائی جائیگی تاہم سعودی عرب اور افغانستان کے عوام اور پاکستان میں صرف بوہری برادری آج عید منا رہی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: سعودی عرب میں عید الفطرآج منائی جا رہی ہے۔ مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی (ص) میں نماز عید ادا کی گئی ۔

سعودی عرب میں عید کی نماز کےسب سے بڑے اجتماع حرم شریف اور مسجد نبوی (ص) میں ہوئے جن میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔

افغانستان میں شوال کا چاند نظر آجانے کے بعد  آج بروز جمعہ 21 اپریل کو عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان سپریم کونسل نے جمعے کو عیدالفطر منانے کا اعلان کیا تھا۔

افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر چاند نظر آنے کا اعلان کیا اور کہا کہ ملک میں جمعے کو شوال کا پہلا دن ہوگا۔

پاکستان میں کل شوال کا چاند نظر نہیں آیا اس طرح کل بروز ہفتہ 22 اپریل کو عیدالفطر منائی جا رہے گی تاہم اس ملک کی بوہری

برادری عید الفطر منا رہی ہے۔

واضح رہے کہ کینیڈا ، افغانستان، ترکیہ ، مصر، متحدہ عرب امارات اور خلیج فارس کے بعض ممالک میں عید آج منائی جارہی ہے۔ برطانیہ میں اس سال بھی کچھ لوگ آج جبکہ کچھ کل عید منائیں گے۔ اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان، جاپان، فلپائن، تھائی لینڈ اور آسٹریلیا  میں کل یعنی ہفتہ 22 اپریل کو عید منائی جائے گی۔

ٹیگس