Apr ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۵:۳۵ Asia/Tehran
  • غرب اردن کے مختلف علاقوں پر صیہونیوں کا حملہ

باخبر ذرائع کے مطابق، صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے الخلیل پر دھاوا بول کر دسیوں فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: رپورٹوں کے مطابق، یہ واقعہ الخلیل کے شمالی مضافات میں واقع بیت امر ٹاؤن میں اس وقت پیش آیا جب یہ نوجوان صیہونی فوجیوں کے مقابلے کے لئے سڑکوں پر نکل آئے جس کے بعد صیہونی فوجیوں نے انہیں آنسو گیس کے گولوں کا نشانہ بنایا ۔ اس کے علاوہ ایک بارہ سالہ فلسطینی نوجوان کو بھی صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں اور صیہونیوں کو الگ کرنے والی اپرتھائیڈ دیوار کے قریب گولی مار کر زخمی کردیا۔ 

مقبوضہ بیت المقدس کی سلوان بستی سے موصولہ خبروں کے مطابق، صیہونی فوجیوں اور فلسطینی نوجوانوں کے مابین شدید جھڑپیں ہوئی ہیں ۔ ادھر فلسطینی مجاہدوں نے جنین کے مغربی مضافات میں صیہونیوں پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی ۔ سہل مرج ابن عامر علاقے میں ایک اور مزاحمتی کارروائی کے دوران صیہونی فوجیوں پر مسلحانہ حملہ کیا گیا ۔  بتایا جا رہا ہے کہ مقبوضہ سرزمینوں بالخصوص غرب اردن میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور فلسطینی مجاہد صیہونیوں کی ہر کارروائی کا جواب فوری اور منہ توڑ انداز میں دے رہے ہیں جس سے تل ابیب میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔

ٹیگس