Apr ۲۴, ۲۰۲۳ ۰۷:۵۷ Asia/Tehran
  • سوڈانی فوج کے متحارپ  کمانڈر کہاں ہیں؟

سوڈان میں شروع ہونے والی جھڑپوں کے بعد سے ان دونوں کمانڈروں میں سے کوئی بھی منظرعام پر نہیں آیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: سوڈانی فوج کے کمانڈر عبدالفتاح البرہان نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ مسلح افواج کے ہیڈکوارٹر میں موجود ہیں اور یہاں سے ہٹنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔

البتہ پیرا ملٹری فورس کے کمانڈر محمد حمدان دقلو کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے کہ وہ کہاں ہیں ۔

ایک ہفتے قبل جب سے سوڈان کے دارالحکومت خرطوم سمیت مختلف علاقوں میں جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے ان دونوں کمانڈروں میں سے کوئی بھی منظرعام پر نہیں آیا ہے اور دونوں طرف سے صرف پریس کے ذریعے پیغامامات جاری کئے گئے ہیں جن میں دونوں نے جنگ میں اپنی کامیابی کے دعوے کئے ہیں ۔

سوڈان میں جاری ان جھڑپوں کی بنا پر علاقے اور دنیا کے مختلف ملکوں نے اپنے شہریوں کو باہر نکالنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

کویت، سعودی عرب،عراق،اردن، امریکہ، چین اور متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کو اس ملک سے باہر نکالنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سوڈان کی فوج نے دنیا کے مختلف ملکوں کی جانب سے اپنے اپنے شہریوں کو باہر نکالنے کے فیصلے کے بعد ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ غیر ملکی شہریوں کو باہر نکلنے میں تحفظ فراہم کیا جائے گا ۔ ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب تک امریکہ، برطانیہ، فرانس اور چین فوری طور پر اپنے فوجی طیارے بھیج کر اپنے شہریوں کو باہر نکال چکے ہیں ۔

ٹیگس