Apr ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۴:۴۳ Asia/Tehran
  • شامی فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا

شامی فوج نے دہشت گرد گروہ جبہۃ النصرہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: شامی میڈیا کے مطابق شام کی فوج نے حماہ ، ادلب اور جبل الزاویہ کے مختلف علاقوں میں جبہۃ النصرہ کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو توپ خانے اور راکٹوں سے نشانہ بنایا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جبہۃ النصرہ اور اس کے اتحادیوں کے ٹھکانوں پر یہ حملے ادلب کے نواحی علاقوں میں شام کے فوجی مراکز اور تنصیبات پر دہشت گردوں کے حالیہ حملوں کے جواب میں کیے گئے ہیں ۔ بادیہ شرقی کے علاقے میں شامی فوجیوں نے داعش کے بچے کھچے دہشت گردوں کے خلاف زمینی کارروائیاں انجام دی ہیں۔

دوسری جانب ترکیہ کی فوج اور اس سے وابستہ گروہوں نے صیدا گاؤں اور ایم فور بین الاقوامی سڑک پر شامی کرد گروہ قسد کے ٹھکانوں کو توپ خانے سے نشانہ بنایا ہے۔

ٹیگس