مسجد الاقصیٰ پر صیہونی انتہا پسندوں کی پھر یلغار
انتہا پسند صیہونیوں نے غاصب اسرائیلی فوجیوں کی پشتپناہی میں باب المغاربه کی سمت سے مسجد الاقصیٰ کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔
سحر نیوز عالم اسلام: فلسطینی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تقریبا 200 صیہونی انتہا پسندوں نے مسجد الاقصیٰ میں گھس کر اسلام کے خلاف نعرے لگائے اور ہارن بجائے ۔
اس سے قبل مسجد الاقصیٰ کے خطیب شیخ عکرمہ صبری نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے دشمنانہ اقدامات کے سلسلے میں خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلسطین کے عوام کسی بھی طرح صیہونی حکومت کو مسجد الاقصیٰ کے کسی بھی حصے پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے ۔
فلسطین کی استقامتی تنظیمیں نے بارہا اپنے اس عزم کا اعادہ کر چکی ہیں کہ فلسطینی عوام غاصبوں کے سامنے تمام میدانوں میں ان کے ہر طرح کے جرائم کا مقابلہ کریں گے اور ان کے خلاف ڈٹ جائیں گے اور مسجد الاقصیٰ و بیت المقدس کے دفاع کے لئے ان کی انگلیاں ہمیشہ بندوقوں کے ٹریگر پر رہیں گی۔