Apr ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۵:۲۷ Asia/Tehran
  • دوحہ اجلاس میں طالبان کو دعوت نہیں دی گئی: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے افغانستان کے موضوع پر دوحہ اجلاس میں طالبان کو دعوت نہیں دی۔

  سحرنیوز/عالم اسلام: یہ اجلاس افغانستان کے موضوع پر دوحہ میں منعقد ہونے والا ہے تاہم اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک کے مطابق، طالبان کو کوئی دعوتنامہ نہیں بھیجا گیا ہے۔ 
اس اجلاس میں یو این کے سیکریٹری جنرل اور افغانستان کے امور میں مختلف ممالک کے خصوصی نمائندے شرکت کریں گے۔
یہ ایسے حال میں ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی معاون آمنہ محمد نے اس اجلاس کے دوران طالبان حکومت کو تسلیم کئے جانے کا امکان ظاہر کیا تھا۔
تاہم انسانی حقوق اور خواتین کے حامی گروہوں کےدباؤ میں آکر اقوام متحدہ کی جانب سے اس دعوے کو مسترد کردیا گیا۔
افغانستان کے موضوع پر دوحہ اجلاس آئندہ پیر اور منگل کو منعقد ہو گا۔ 

ٹیگس