Apr ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۰:۵۹ Asia/Tehran
  •  شام میں بڑی تبدیلی، 36 سال بعد بشار اسد کی اپنے روٹھے ہوئے چچا سے ملاقات

شام کے صدر بشار الاسد نے 36 سال بعد اپنے چچا سے ملاقات کی۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: شام کے صدر بشار اسد نے 36 سال بعد دمشق میں اپنے چچا رفعت الاسد سے ملاقات کی۔

فرانس اور اسپین میں 36 سال کی جلاوطنی کے بعد دمشق واپس آنے والے رفعت الاسد نے شام کے صدر بشار الاسد سے ملاقات کی۔

"رائ الیوم" اخبار نے لکھا ہے کہ یہ ملاقات چند روز قبل رفعت الاسد کے بیٹوں اور پوتوں و نواسوں، ماہر الاسد اور بشار الاسد کے خاندان کے افراد کی موجودگی میں ہوئی تھی اور اس کی تصویر پہلی بار شائع میڈیا کے لئے جاری کی گئی۔

رفعت الاسد 1984 میں شام کے سابق صدر اور اپنے بھائی حافظ الاسد کے ساتھ تنازعہ کے بعد ملک چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

ٹیگس