صیہونیوں نے ایک اور فلسطینی نوجوان کو گولی مار دی (ویڈیو)
May ۰۱, ۲۰۲۳ ۰۹:۱۱ Asia/Tehran
فلسطین، اریحا کے علاقے عقبہ جبر میں فوجی نما صیہونی دہشتگردوں نے ایک اور فلسطینی لڑکے کو گولی مار کرشہید کر دیا۔
سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے عقبہ جبر کے علاقے پر دھاوا بولا اور فائرنگ کی۔ صیہونیوں کی اس جارحیت میں ایک فلسطینی نوجوان جبریل اللدعہ شہید جب کہ کئی دیگر زخمی ہو گئے۔
فلسطینی میڈیکل ذرائع کے مطابق مغربی کنارے میں فلسطینی نوجوان کے زخمی ہونے کے بعد صیہونی فوجیوں نے فلسطینی ایمبولینسوں اور دیگر امدادی ذرائع کو وہاں پہنچنے سے روک دیا۔
فلسطینی نیوز ویب سائٹ صفا کے مطابق عقبہ جبر کے علاقے میں مزاحمتی فورسز اور غاصب صیہونیوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی ہے، صیہونی فوج نے اس علاقے میں اپنی مزید ٹولیاں روانہ کی ہیں۔