اقوام متحدہ کی سربراہی میں افغانستان کے حوالے سے 25 ممالک کا اجلاس، طالبان مدعو نہیں
May ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۲:۰۱ Asia/Tehran
اقوام متحدہ کی میزبانی میں افغانستان کے بارے میں 25 ملکی اجلاس آج سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شروع ہو رہا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: افغان نیوز ایجنسی آوا کی رپورٹ کے مطابق دوحہ اجلاس میں دنیا کے 25 ممالک شرکت کر رہے ہیں اور اس نشست کی سربراہی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتریش کریں گے۔
قطر میں طالبان کے نمائندے سہیل شاہین نے اس 25 ملکی اجلاس پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اس اجلاس میں طالبان کو دعوت نہیں دی گئی جس کی وجہ سے اس نشست کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا بلکہ اس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو جائے گی۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے کہا تھا کہ اقوام متحدہ کی میزبانی میں ہونے والے دوحہ اجلاس میں طالبان کو دعوت نہیں دی گئی ہے۔