May ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۶:۳۱ Asia/Tehran
  • حلب میں شام دفاعی سسٹم کی کاروائی

پریس ذرائع‏ کا کہنا ہے کہ شام کے دفاعی سسٹم نے حلب کی فضا میں دشمن کے فضائی حملے کا مقابلہ کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام:غاصب صیہونی حکومت نے حالیہ برسوں کے دوران شام کے دارالحکومت دمشق اور مختلف دیگر علاقوں کو بارہا حملے کا نشانہ بنایا اور بیشتر موقعوں پر شام کے دفاعی سسٹم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ان حملوں کو ناکام بنایا ہے۔

شام کی سانا نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ شہر حلب کے اطراف میں دھماکوں کی، کئی اوازیں سنی گئی ہیں اور شامی فوج کا دفاعی سسٹم میزائل حملوں کا مقابلہ کرنے لئے آمادہ ہو گیا۔

صیہونی حکومت کے ایک اخبار نے دعوی کیا ہے کہ یہ حملہ، حلب ایرپورٹ کی طرف کیا گیا جبکہ بعض مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حلب میں شامی وزارت دفاع کے کارخانے صیہونی حملوں کا ٹارگٹ بنے رہے ہیں۔ شام کے علاقوں پر صیہونی جارحیت، ایسی حالت میں جاری ہے کہ اس ملک کی حکومت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے نام اپنے متعدد مراسلوں میں ان حملوں کی مذمت کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا ہے۔

ٹیگس