May ۰۳, ۲۰۲۳ ۰۹:۴۱ Asia/Tehran
  • فلسطینی رہنما شیخ خضر عدنان کی شہادت پر انصاراللہِ یمن کا ردعمل

انصاراللہ یمن نے فلسطینی کمانڈر کی صیہونی قید میں شہادت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ صیہونی مظالم کے خلاف فلسطینی مزاحمت کی حمایت کرتے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انصارللہ یمن کے سیاسی شعبے نے اپنے بیان میں جہاد اسلامی کے شہید کمانڈر خضرعدنان کی جد و جہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صیہونی جیل میں صبر، شجاعت، ایثار اور سچائی کی حیرت انگیز داستان تاریخ کے صفحات پر رقم کی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غاصب صیہونی ریاست خضرعدنان کی شہادت کی ذمہ دار ہے اور وہ اس کے برآمد ہونے والے تمام نتائس کی ذمہ داری اسی پر عائد ہوتی ہے۔

انصارللہ یمن کے سیاسی دفتر نے مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی مزاحمت کے جوابی حملوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ صنعا صیہونی ریاست کے خلاف فلسطینی مزاحمت کے تمام تر اقدامات کی حمایت کرتی ہے۔ یمن کی وزارت خارجہ نے صیہونی ریاست کو خضر عدنان کی شہادت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی ریاست کی پالیسیاں علاقے میں مزید تشدد کا باعث بنیں گی اور یہ بین الاقوامی صلح اور امن کے لئے خطرہ ہے۔

ٹیگس