May ۰۴, ۲۰۲۳ ۱۶:۴۰ Asia/Tehran
  • ایران سعودی عرب معاہدے سے سب سے زیادہ نقصان کس کو؟

عبری زبان کے ایک میڈیا نے لکھا ہے کہ ایران کے ساتھ سعودی عرب کے معاہدے نے نتن یاہو اور اسرائیل کے پروگرام کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی میڈیا لکھتی ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے معاہدے نے اتنا زیادہ نقصان پہنچایا ہے کہ نتن یاہو کی خواب کی ٹرین سعودی عرب سے چل کر حیفا آنے کے بجائے تہران کے لئے روانہ ہوگئی۔

اسرائیلی اخبار معاریو نے پیر کے روز شائع ہونے والی اپنی رپورٹ میں لکھا کہ مشرق وسطی میں ایران کی موجودگی اور اس کے بڑھتے اثر و رسوخ کو پوری طرح سے دیکھا اور محسوس کیا جا سکتا ہے جبکہ علاقے میں اسرائیل کی موجودگی کی کوئی خبر نہيں ہے چاہے وہ سیاسی پہلو سے ہو یا میڈیا کے پہلو سے ہو۔

اسرائیلی میڈیا کے اس مقالے میں آیا ہے کہ کوئی دن ایسا نہیں ہوتا جب ایران کی ترقی اور پیشرفت کی خبر شائع نہ ہوتی ہو اور اس چیز کی وجہ سے ایران سارے علاقے میں ایک موثر اور اہم محاذ کے طور پر جانا جاتا ہے۔

معاریو نے اپنے مقالے میں لکھا کہ کچھ ہفتے پہلے ہی وزیر اعظم نتن یاہو، اسرائیل اور سعودی عرب کی نزدیکی کے بارے میں اپنے موقف اور ہدف کے بارے میں بات کر رہے تھے اور انہوں نے اس بارے میں کہا تھا کہ ٹرین ریاض سے اسرائیل کے لئے چل پڑی ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ یہ ٹرین سعودی عرب سے تو چلی ہے لیکن اس کا رخ تہران کی جانب ہے نہ کہ اسرائیل کی جانب ۔

ٹیگس