May ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۷:۴۴ Asia/Tehran
  • شام کے صدر، سعودی عرب کا دورہ کر سکتے ہیں؟

ایک روسی میڈیا چینل نے دعویٰ کیا کہ بشار الاسد عرب لیگ کے سربراہی اجلاس سے قبل سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: روسی خبر رساں ایجنسی تاس نے باخبر ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ممکن ہے کہ شام کے صدر بشار الاسد سعودی عرب میں عرب لیگ کے سربراہی اجلاس سے قبل ملک کا دورہ کریں گے اور سعودی حکام سے ملاقات کریں گے۔ شام کے صدر نے کچھ دیر قبل ہی اپنے الجزائری ہم منصب سے فون پر گفتگو کی ہے۔

عرب لیگ کے رکن ممالک کا اجلاس آئندہ 19 مئی بروز اتوار کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی میزبانی میں ہونے والا ہے۔

عرب لیگ کے وزرائے خارجہ نے سنیچر کے روز قاہرہ میں ہونے والے اجلاس میں عرب لیگ میں شام کی نشست اس ملک کو دینے اور اس لیگ میں باضابطہ طور پر شام کی واپسی پراتفاق کیا۔

الجزائر کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ شام کے صدر بشار الاسد نے اپنے الجزائری ہم منصب عبدالمجید تبون سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

ابھی تک ان مذاکرات کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہے تاہم امکان ہے کہ عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شرکت دونوں ممالک کے سربراہوں کے درمیان ہونے والی اس ٹیلی فونک گفتگو کے اہم نکات میں سے ایک ہوسکتی ہے۔

حالیہ برسوں میں عراق کے ساتھ الجزائر کی حکومت ان ممالک میں شامل تھی جنہوں نے دمشق کی عرب لیگ میں واپسی کے لیے کوششیں کیں اور مشاورت کیں ۔

نومبر 2011 میں عرب لیگ نے شام کی حکومت پر حزب اختلاف کو دبانے کا الزام لگایا اور اپوزیشن کی حمایت کے لیے اس یونین میں ملک کی رکنیت منسوخ کر دی اور اگلے مرحلے میں شام کی نشست حزب اختلاف کے حوالے کرنے کا منصوبہ بنایا لیا تھا۔

ٹیگس