May ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۶:۴۸ Asia/Tehran

فلسطین کی القدس بریگیڈ نے صیہونی حکومت کو پیغام دیا ہے کہ تمہارا ڈیفنس سسٹم کسی لائق نہیں ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: تحریک جہاد اسلامی کی فوجی شاخ سرایا القدس نے اپنے براق-85 میزائل کی ایک ویڈیو جاری کرکے اسرائیلی فوج کو پیغام بھیجا اور کہا ہے کہ فلاخن داوود ڈیفنس سسٹم تمہارے کسی کام کا نہیں ہوگا۔

القدس بریگیڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  فلاخن داؤود سسٹم مزاحمت کے میزائلوں کو روکنے میں بری طرح ناکام رہا ہے اسی لئے یہ تمہارے کسی لائق نہيں ہے۔

فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کی عسکری شاخ سرایا القدس کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے براق-85 میزائل کے بارے میں ایک ویڈیو شائع کرکے صیہونیوں کو عربی اور عبرانی زبان میں پیغام دیا ہے۔

ایک نیا ویڈیو ریلیز کرکے سرایا القدس میڈیا گروپس نے براق-85 میزائل کے فوائد، زمین کے اندر چھپے ہوئے لانچروں میں میزائلوں کو کیسے لیس کیا جائے اور میزائل داغنے کے عمل کے بارے میں گفتگو کی ہے۔

سرایا القدس کا ویڈیو اس جملے پر ختم ہوتا ہے کہ آپ کا فلاخن ڈیفنس سسٹم آپ کے کسی کام کا نہیں ہے۔ عربی اور عبرانی دونوں زبانوں میں لکھا گیا یہ پیغام صیہونی حکومت کے فلاخن داؤود میزائل ڈیفنس سسٹم کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

12 مئی بروز جمعہ سرایا القدس نے صیہونی حکومت کے ساتھ جنگ ​​میں BORAQ/85 راکٹوں کے استعمال کی اطلاع دی اور اس بات پر زور دیا کہ یہ راکٹ سرایا القدس کے مجاہدین نے تیار کئے ہیں۔ ان راکٹوں کی رینج 85 کلومیٹر تک ہے، اس کا قطر 220 ملی میٹر اور اس کے وار ہیڈ کا وزن 40 کلوگرام ہے۔

ٹیگس