Aug ۰۹, ۲۰۲۵ ۱۳:۲۵ Asia/Tehran
  • غزہ پر قبضے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا؛ فلسطینی مزاحمتی گروہوں کا بیان

فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے نیتن یاہو کو پیغام دیا ہے کہ تل ابیب غزہ پر قبضے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے غزہ پر مکمل قبضے کے بیانات پر مشترکہ طور پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ مزاحمتی گروہوں کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کے دعوے صہیونی حکومت کی سیاسی اور میدان جنگ میں بدترین شکست کی نشاندہی کرتے ہیں، کیونکہ دو سال کی جنگ کے باوجود وہ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ ایک خالی علاقہ نہیں بلکہ شہداء اور مجاہدین کی مقدس زمین ہے، جسے کسی بھی صورت میں خالی سمجھ کر قبضہ کرنے کی کوشش ایک سنگین غلطی ہوگی۔ ایسے کسی بھی اقدام سے نیا بحران جنم لے گا اور جو اس میں آگے بڑھے گا اسے بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مزاحمتی تنظیمیں متحد ہیں اور ہر قسم کے قبضے کی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ فوجی کارروائی کے ذریعے اپنے قیدیوں کی رہائی کا خواب دیکھنا غلط فہمی ہے، کیونکہ قیدی صرف مذاکرات اور بھاری قیمت کی ادائیگی کے ذریعے ہی آزاد ہوسکیں گے۔

ٹیگس