May ۲۸, ۲۰۲۵ ۱۶:۲۱ Asia/Tehran
  • سرایا القدس کا صیہونی فوجی ٹھکانے پر حملہ

جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو سرایا القدس نے غزہ کے مشرق میں واقع شجاعیہ کے علاقے میں صیہونی فوجی ٹھکانے کو جوابی حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو سرایا القدس نے شجاعیہ میں ایک مکان کو تباہ کر دیا جہاں صیہونی فوجی روپوش تھے۔ اس کاروائی میں کئی صیہونی فوجیوں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو سرایا القدس نے اس مکان پر کئی بم پھینکے ایک صیہونی سائٹ نے سوشل میڈیا پر اعتراف کیا ہے کہ ایک عمارت پر فلسطینیوں کے راکٹ حملے میں دو اسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے جنھیں اسپتال بھیج دیا گیا۔ اب سے تھوڑی دیر قبل بھی پریس ذرائع نے غزہ میں صیہونیوں کے خلاف استقامت کی جانب سے ، کی جانے والی کاروائی کی رپورٹ دی ہے جس میں متعدد صیہونی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔ بیت لاہیا کے مغرب میں بھی تحریک استقامت کے جوانوں نے صیہونی فوجیوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد صیہونی ہیلی کاپٹروں نے ہلاک و زخمی صیہونی فوجیوں کو مقبوضہ فلسطین کے اسپتالوں میں منتقل کیا۔

 

 

ٹیگس