May ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۴:۳۱ Asia/Tehran
  • مشترکہ آپریشنل کمان انتہائی مفید اور موثر رہی، زیاد النخالہ اور اسماعیل ہنیہ

حماس تنظیم اور جہاد اسلامی تحریک کے سربراہوں نے صیہونی دشمن کے سامنے متحدہ موقف پر زور دیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطینی انفارمیشن سینٹر کے مطابق، اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے جہاد اسلامی فلسطین کے سیکریٹری جنرل زیاد النخالہ سے ٹیلی فونی گفتگو کے دوران القدس بریگیڈ کے کئی کمانڈروں کی شہادت کی تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ استقامتی محاذ شہیدوں کے خون کا ہمیشہ وفادار رہا ہے اور ایثار کا یہ جذبہ ہمیشہ جاری رہے گا۔ 

انہوں نے اس موقع پر صیہونی حملوں کے مقابلے میں استقامتی محاذ کے مشترکہ آپریشنل کمان کی افادیت اور القدس بریگیڈ کے مجاہدوں کی شاندار کارکردگی کی قدردانی کی اور میدان جنگ میں اس حربے کو انتہائی موثر قرار دیا ۔  

ٹیلی فونی گفتگو کے دوران زیاد النخالہ نے بھی فلسطینی مزاحمتی گروہوں سے وابستہ جوانوں کے جذبہ استقامت اور باہمی تعاون کو سراہتے ہوئے اسے قابل فخر قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ القدس بریگیڈ ہر لمحے فلسطینی عوام پر اپنی جان نچھاور کرنے کے لئے تیار ہے۔

ٹیگس