May ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۱:۰۱ Asia/Tehran
  • حزب اللہ جدید ہتھیاروں کے ہمراہ ایک منظم فوج ہے۔ صیہونی میڈیا کا اعتراف

صیہونی میڈیا نے حزب اللہ کی حالیہ فوجی مشقوں کے بارے میں صیہونی حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ کی تازہ ترین فوجی مشقیں اسرائیل کے لئے ایک پیغام ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے عید مقاومت کی مناسب سے فوجی مشقوں کا انعقاد کیا جس میں حزب اللہ کے مختلف فوجی یونٹوں نے اپنی مہارتوں کا عملی نمونہ پیش کیا۔صیہونی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ریاست کےلئے پریشانی کی بات یہ ہےکہ حزب اللہ نے یہ مشق انجام دی ہے لیکن اس نے ابھی تک اپنی اصلی طاقت اور صلاحیت کا اظہار نہیں کیا ہے۔صیہونی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے اس فوجی مشق میں جس اسلحہ کا مظاہرہ کیا ہے وہ حزب اللہ کے پن پوائنٹ درستگی والے میزائل تھے اور صیہونی ریاست کی مشکل یہی میزائل ہیں جنہوں نے صیہونی فوج کی رات کی نیند اور آرام چھین لیا ہے۔صیہونی ریاست کے ٹی وی چینل 143 نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ حزب اللہ کی فوجی مشق کی کوریج کےلئے غیر ملکی صحافی بھی موجود تھے اور یہ مشق صیہونی ریاست کےلئے خطرناک تھی۔صیہونی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کا اس فوجی مقصد کا ایک ہدف تو صیہونی ریاست کو دھمکانا اور پیغام دینا ہےجس میں غیر معمولی طور پر بکتر بند گاڑیاں، بکتر بند ہتھیار اور کئی اقسام کے ڈرون طیاروں کا استعمال کیا گیا جب کہ صیہونی ریاست کی فوجی چھاؤنیوں سے صیہونی فوجیوں کے اغواء، صیہونی فوج کے حملوں کا دفاع کرنے کی بھی مشق کی گئی جو دوسرے معنی میں جنگ کی مشق تھی اور یہ صیہونی ریاست کےلئے ایک پیغام تھا کہ حزب اللہ جدید ہتھیاروں کے ہمراہ ایک منظم فوج ہے۔صیہونی میڈیا نے خبر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اس فوجی مشق کا نام "ہم عبور کریں گے"  ایک واضح پیغام دیتا ہے اور اس مشق میں حزب اللہ نے سرحدی رکاوٹیں توڑ کر لبنان سے صیہونی ریاست پر حملہ کرنے اور کسی بھی جنگ کی صورت میں صیہونی ریاست کے لبنان کے ساتھ سرحدی علاقوں پر حزب اللہ کے قبضہ کرنےکا عملی مظاہرہ کیا ہے۔تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین سید ہاشم صفی الدین نے اس فوجی مشق کا معائنہ کرنے کے بعد کہا تھاکہ حزب اللہ لبنان کسی بھی حملے کا مقابلہ کرنے اور طاقت کا نیا توازن قائم کرنے کےلئے آمادہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر دشمن جنگ کے دائرے کو وسیع کرے گا تو حزب اللہ بھی اس طرح سے میزائلوں کی بارش کرے گی کہ دشمن اس کا جواب نہ دے سکے گا،اور دشمن یہ جان لے کہ اس بات سے ہمارا مقصد کیا ہے۔یاد رہے کہ حزب اللہ لبنان کی یہ فوجی مشق غزہ میں صیہونی ریاست کی حالیہ جنگ کے بعد ہوئی ہے جو مزاحمتی بلاک کی جانب سے صیہونی ریاست کے خلاف مشترکہ مزاحمت کا اعلان تھا۔

 

ٹیگس