May ۲۴, ۲۰۲۳ ۰۹:۴۲ Asia/Tehran
  • مسجد الاقصیٰ کو لے کر صیہونیوں کے انتہاپسندانہ اقدامات پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس

صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے امور کے وزیر کے ذریعے مسجد الاقصیٰ کی بے حرمتی اور مسجد میں اسکی اشتعال انگیز دراندازی کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے اور صیہونیوں کے اس طرح کے جارحانہ اقدامات کے خلاف او آئی سی کا خصوصی اجلاس آج جدہ میں منعقد ہو رہا ہے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کے آج کے اجلاس میں مسجد الاقصیٰ اور قدس شریف کی تازہ ترین صورتحال اور فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحانہ کارروائیوں کا جائزہ لیا جائیگا۔

چند روز قبل بھی اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹریٹ نے صیہونی کابینہ کے انتہا پسند وزیر بن گویر کی جانب سے  مسجد الاقصیٰ کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس طرح کے وحشیانہ حملوں اور جارحانہ اقدامات کے نتائج کی ذمہ داری صیہونی غاصبوں پر عائد ہوگی ۔

اس سے قبل فلسطین کی تحریک حماس کے ترجمان محمد حمادہ اور فلسطینی انتظامیہ کے ترجمان نبیل ابوردینہ نے علیحدہ علیحدہ بیانات میں مسجد الاقصیٰ کو لاحق خطرات کی بابت خبردارکرتے ہوئے کہا تھا کہ بن گویر کے ہاتھوں مسجد کی بے حرمتی اس مقدس مقام کی حیثیت اور شناخت کو تبدیل کرنے کے لئے کی جاتی ہے لیکن یہ ایک ناکام کوشش ہے۔

پچھلے برسوں اور بالخصوص حالیہ میہنوں کے دوران مسجد الاقصیٰ پر صیہونیوں کے حملوں میں تیزی آگئی ہے اور صیہونی انتہا پسند اسرائیلی فوجیوں کی مدد سے اجتماعی طور پر مسجد الاقصیٰ میں داخل ہو کر اس کی بے حرمتی کے ساتھ ساتھ اشتعال انگیز حرکتیں کرتے ہیں ۔ صیہونیوں کے اس طرح کے اقدامات کا مقصد مسلمانوں کے قبلۂ اول کو زمان کو مکان کے اعتبار سے تقسیم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل صیہونی بستیوں میں رہنے والے انتہا پسند صیہونیوں نے نتن یاہو کی کابینہ کے انتہا پسند وزیر بن گویر کے ہمراہ جنہیں اسرائیلی فوجیوں کی مکمل پشتپناہی حاصل تھی مسجد الاقصیٰ میں اشتعال انگیز درندازی کی تھی۔

ٹیگس