May ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۳:۳۸ Asia/Tehran
  • صیہونیوں کے خلاف فلسطینیوں کی پچیس سے زائد مزاحمتی کارروائیاں

فلسطینی مجاہدین نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صیہونیوں کے خلاف پچیس سے زائد مزاحمتی کارروائیاں انجام دی ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطین کے میڈیا سینٹر معطی کی رپورٹ کے مطابق دریائے اردن کے مغربی کنارے اور قدس کے علاقے میں پچیس سے زائد مزاحمتی کارروائیاں انجام دی گئی ہیں ۔ ان میں سے پانچ اہم ترین کارروائیاں انجام دی گئیں جن میں فائرنگ، دھماکہ خیز مواد اور پیٹرول بموں کا استعمال اور فوجی گاڑیوں کی تباہی شامل ہے ۔ اس کے علاوہ ناجائز صیہونی آبادکاروں کے حملوں کا بھی جواب دیا گیا۔

فلسطین کے میڈیا سینٹر کی اس رپورٹ میں مزید آیا ہے کہ دریائے اردن کے مغربی کنارے کے نو علاقوں میں جھڑپیں ہوئی ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق ایک جھڑپ شعفاط کیمپ میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان ہوئی کہ جس میں فلسطینی مجاہدین نے صیہونیوں پر پتھراؤ کیا۔

فلسطینی مجاہدین نے اسی طرح جنین میں سالم چیک پوسٹ پر صیہونی فوجیوں کی جانب فائرنگ کی ۔ اس موقع پر جبع اور قباطیہ میں فلسطینی مجاہدین نے صیہونی فوجیوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔

فلسطینیوں نے اریجا میں صیہونی آبادکاروں کے حملوں کا جواب دیا اور ان کی جانب پتھر پھینکے اور ان کی گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔

دوسری جانب فلسطینی میڈیا نے کہا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے عقبہ جبر کیمپ پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں دس فلسطینی صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔

ٹیگس