May ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۶:۴۲ Asia/Tehran
  • اسرائیلی جنرل کا اعتراف، پوری فوج پر طاری ہے سید نصر اللہ کا خوف

ایک صیہونی جنرل نے اعتراف کیا ہے کہ سید نصراللہ کے اقدامات سے اسرائیلی فوج کا خوف بے مثال اور اپنے عروج پر پہنچ گیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: غاصب صیہونی فوج کے ایک ریزرو جنرل نے اعتراف کیا کہ صیہونی فوج میں حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل کے اقدامات سے بہت زیادہ خوف پایا جاتا ہے جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا تھا۔

غاصب صیہونی فوج کے ریزرو جنرل اسحاق بریک نے حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کے حالیہ خطاب اور ان کی صیہونی حکومت کو دی گئي دھمکیوں کی طرف اشارہ کیا۔

صابرین نیوز ٹیلی گرام چینل نے بریک کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صیہونی حکومت میں سید نصر اللہ کے اقدامات سے بہت زیادہ خوف پایا جاتا ہے جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا تھا۔

سید حسن نصر اللہ نے اپنے خطاب میں اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ صیہونی حکومت اب دیواروں کے پیچھے چھپی ہوئی ہے، تاکید کی کہ دنیا میں اب امریکہ کا تسلط نہیں رہا اور ہر چیز کثیر قطبی دنیا کی طرف بڑھ رہی ہے اور یہی چیز اسرائیل کو پریشان کرتی ہے، اسرائیل اندرونی تقسیم کا شکار ہے جبکہ مزاحمت کا محور متحد اور طاقتور ہوا ہے۔

بریک نے مزید اعتراف کیا کہ اسرائیل نے ایسی طاقت پیدا نہیں کی ہے جو علاقائی جنگ میں داخل ہو سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کا واحد راستہ یہ ہے کہ 25 سے 50 سال کی عمر کے درمیان ریزروسٹ پر مشتمل ملٹری نیشنل گارڈ بنائی جائے۔

اس صہیونی جنرل نے اشارہ کیا کہ اسرائیل آج ایک بڑے مسئلے سے دوچار ہے کیونکہ جب اسے مزاحمتی کارروائیوں کا جواب دینا ہوتا ہے تو وہ کوئی اقدام نہیں کرتا اور اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ جنگ کے لیے تیار نہیں ہے۔

ٹیگس