Jun ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۸:۲۶ Asia/Tehran
  • ترکیہ کے صدارتی انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان

ترکیہ کے الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے نتائج کی توثیق کرتے ہوئے رجب طیب اردوغان کی کامیابی کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ انھوں نے باون اعشاریہ ایک آٹھ فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ترکیہ کے الیکشن کمیشن نےاس ملک کے صدارتی انتخابات کے سرکاری نتائچ کا اعلان اور رجب طیب اردوغان کو کامیاب قرار دیا ہے۔ ترکیہ کے الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق رجب طیب اردوغان نے مجموعی طور پر دو کروڑ اٹھہتر لاکھ چونتیس ہزار پانچ سو نواسی ووٹ حاصل کئے جن کا تناسب باون اعشاریہ ایک آٹھ فیصد بنتا ہے۔

ترکیہ کے الیکشن کمیشن نے اعلان کیا کہ اس طرح رجب طیب اردوغان ایک بار پھر ترکیہ کے صدر کی حیثیت سے منتخب ہو گئے ہیں۔

اس اعلان کے مطابق رجب طیب اردوغان کے حریف کمال قلیچدار اوغلو نے دو کروڑ پچپن لاکھ چار ہزار سات سو چوبیس ووٹ حاصل کئے جن کا تناسب سینتالیس اعشاریہ آٹھ دو فیصد بنتا ہے۔

واضح رہے کہ ترکیہ کے صدارتی انتخابات چودہ مئی کو منعقد ہوئے تھے تاہم نتائج میں کسی بھی امیدوار نے حد نصاب یعنی پچا‎س فیصد سے زائد تک پہنچنے میں کامیابی حاصل نہیں کی تھی اور اس طرح صدارتی انتخابات دوسرے مرحلے میں پہنچ گئے اور انتخابات کا دوسرا مرحلہ اٹھائیس مئی کو منعقد ہوا اور اس میں موجودہ صدر رجب طیب اردوغان نے کامیابی حاصل کی۔

ٹیگس