حشد الشعبی نے کیا بغداد میں داعش کے اہم سرغنہ کا شکار
Jun ۰۸, ۲۰۲۳ ۰۹:۲۲ Asia/Tehran
عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی نے بغداد کے «الطارمیه» علاقے میں ایک آپریشن کرکے، دہشتگرد گروہ داعش کے سرغنہ کو، جو بغداد میں داعش کا گورنر تھا، چار دہشتگردوں کے ساتھ ہلاک کردیا
سحر نیوز/ عالم اسلام : ارنا کی رپورٹ کے مطابق، بغداد میں حشد الشعبی آپریشنز کی کمان نے اعلان کیا ہے کہ الحشد الشعبی کے جوانوں نے بغداد کے نام نہاد گورنر سمیت 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس آپریشن کی تفصیلات اورہلاک ہونے والوں کی کل تعداد کا اعلان بعد میں کیا جائے گا
2017 میں، تین سال کی لڑائی کے بعد، عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کا قلع قمع کیا گیا لیکن اس دہشت گرد گروہ کے بکھرے ہوئے بعض عناصر اب بھی دیالہ، کرکوک، نینوا، صلاح الدین، الانبار اور بغداد کے کچھ علاقوں میں سرگرم ہیں۔