امریکہ کے ساتھ صیہونی حکومت کی فوجی مشقیں اسکی کمزوری کا ثبوت ہیں: حماس
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i422610-امریکہ_کے_ساتھ_صیہونی_حکومت_کی_فوجی_مشقیں_اسکی_کمزوری_کا_ثبوت_ہیں_حماس
حماس کے ترجمان نے صیونی فوج کی جانب سے ہونے والی حالیہ فوجی مشقوں کو مزاحمتی محاذ کی فورسز کے خلاف اس جعلی حکومت کی کمزوری قرار دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۰, ۲۰۲۳ ۰۸:۲۹ Asia/Tehran
  • امریکہ کے ساتھ صیہونی حکومت کی فوجی مشقیں اسکی کمزوری کا ثبوت ہیں: حماس

حماس کے ترجمان نے صیونی فوج کی جانب سے ہونے والی حالیہ فوجی مشقوں کو مزاحمتی محاذ کی فورسز کے خلاف اس جعلی حکومت کی کمزوری قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطینی انفارمیشن مرکز کی رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے امریکہ کے ساتھ ہونے والی صیہونی فوج کی مشترکہ مشقوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی یہ مشقیں مزاحمتی فورسز کی موجودگی کی صورت میں اس کے کسی کام نہیں آئیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملت فلسطین باقی امت اسلامی کے گروہوں اور تنظیموں کے ساتھ مل کر قابض صیہونیوں کے خلاف آہنی عزم و ارادے کے ساتھ بیت المقدس کی آزادی تک اپنی قانونی اور شرعی مزاحمت کو جاری رکھیں گے۔