Jun ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۰:۰۱ Asia/Tehran
  • افغانستان؛ عالمی ادارۂ صحت نے پولیو کے خلاف پھر مہم شروع کی

عالمی ادارۂ صحت نے پولیو خاتمہ مہم کے تحت افغانستان میں اپنی سرگرمیوں کے ایک نئے سلسلے کا آغاز کیا ہے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ اونے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں اسکے دفتر نے پولیو کیسز کا پتہ لگانے اور اس بیماری کا مقابلہ کرنے کے مقصد سے ملک بھر میں سینتیس مراکز کو فعال کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پولیو کیسز کا پتہ لگانے کے لئے ڈبلیو ایچ او کے ماحولیاتی نگرانی کے شعبے نے اپنی سرگرمیاں افغانستان میں تیز کر دی ہیں اور یہ فیصلہ اُس وقت کیا گیا کہ جب رواں برس افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں پولیو وائرس میں مبتلا چار بچوں کا پتہ چلا۔

قابل ذکر ہے کہ افغانستان کا شمار اُن ممالک میں ہوتا ہے کہ جہاں پولیو کا ابھی تک خاتمہ نہیں ہو پایا ہے۔ افغان حکومت کی وزارت صحت نے ملکی سطح پر ایک مہم کے تحت تمام بچوں کو ویکسین دینے کا پروگرام بنایا ہے تاہم بچوں کے ویکسینیشن میں افغان باشندوں کی عدم دلچسپی اور ساتھ ہی امریکہ کی مسلط کردہ بیس سالہ اور اسکے باعث رونما ہونے والی بدحالی بالخصوص ناقص غذا کی مشکل کے سبب افغان بچے پہلے سے زیادہ پولیو اور خسرا جیسی بیماریوں کی زد پر آگئے ہیں۔

دنیا میں بہت سے لوگ منجملہ افغان عوام کی بڑی تعداد صحت سے جڑے اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت کے بعض پروگراموں کو شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

ٹیگس