Jun ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۸:۳۸ Asia/Tehran
  • شام، ترکیہ کے زیر کنٹرول جیل سے داعش کے دہشت گرد فرار

شام میں ترکیہ کے زیر کنٹرول جیل سے داعش کے متعدد دہشت گرد  فرار ہوگئے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: آج شام کے شمال مشرقی علاقے میں ترک فوج کے زیر کنٹرول ایک جیل سے داعش کے 25 دہشت گرد فرار ہو گئے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سنیچر کو شام کے شمال مشرقی شہر "راس العین" میں ترک فوج کے زیر قبضہ جیلوں میں سے ایک سے داعش کے متعدد قیدی فرار ہو گئے۔

شمال مشرقی شام کے صوبہ الحسکہ کے مقامی ذرائع نے "اسپوتنک" نیوز ایجنسی کو بتایا کہ آج جیل سے فرار ہونے والے داعش کے عناصر کی تعداد 25 تھی اور ان دہشت گردوں کے پاس عراقی، شامی، سعودی اور کویتی شہریت ہے۔

ان ذرائع کے مطابق فرار ہونے والے قیدیوں میں سے 10 کے پاس عراقی شہریت ہے،2 سعودی شہری اور 13 شامی شہری ہیں۔

اس حقیقت کا ذکر کرتے ہوئے کہ شام سے داعش کے عناصر ملک کے مشرقی حصے کے باشندے تھے اور انہیں گزشتہ سال کے آغاز اور آخر میں گرفتار کیا گیا تھا، مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ اس رپورٹ کی اشاعت تک اس کا تعین نہیں ہو سکا ہے، جہاں یہ عناصر فرار ہو کر گئے۔

تاہم اسپوتنک نے نشاندہی کی کہ یہ عناصر اکثر ترکیہ کی سرزمین پر پناہ لیتے ہیں، جو راس العین شہر کے قرب و جوار میں واقع ہے۔

ٹیگس