Jun ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۸:۲۸ Asia/Tehran
  • جہاد اسلامی کا بیان، پوری طاقت سے لڑنے کو تیار ہیں

فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کا کہنا ہے کہ دشمن سے نمٹنے کے لیے تمام آپشنز میز پر ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے میڈیا شعبے کے سربراہ نے صیہونی بستی "عیلی" میں شہادت پسندانہ کارروائی کو غاصب حکومت کے جرائم کا قدرتی ردعمل قرار دیا ہے ۔

تحریک جہاد اسلامی کے میڈیا شعبے کے سربراہ داؤد شہاب نے اس بات پر تاکید کی ہے کہ رام اللہ شہر کے قریب واقع قصبے عیلی میں شہادت پسندانہ کارروائی، مغربی کنارے اور غزہ پٹی میں غاصب حکومت کے جرائم کا قدرتی ردعمل ہے۔

پیر کے روز صیہونی فوج نے جنین شہر اور اس کے کیمپ پر حملہ کرکے ایک بچے سمیت 6 فلسطینیوں کو شہید اور 91 افراد کو زخمی کردیا۔

 فلسطینی مزاحمت کاروں نے صیہونی فوجیوں سے جھڑپ کے دوران 7 کو زخمی کر دیا جبکہ منگل کو رام اللہ کے شمال میں ایک شہادت پسندانہ کارروائی کے دوران چار آباد کار ہلاک اور چار زخمی ہوئے۔

تحریک جہاد اسلامی کے انفارمیشن سینٹر کے سربراہ نے مزید کہا کہ ہم دنیا سے کہتے ہیں کہ ہم اپنی ذمہ داری سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے اور ہمیں اپنے دفاع اور اپنی قوم اور سرزمین کی حفاظت کے اپنے حق کو پورا کرنے سے کوئی چیز نہیں روک نہيں سکتی۔

ٹیگس