Jun ۲۳, ۲۰۲۳ ۱۱:۳۳ Asia/Tehran
  • عراق کے صوبے الانبار میں حشد الشعبی کا داعش کے خلاف آپریشن جاری، داعش کا خفیہ ٹھکانہ تباہ

حشد الشعبی نے عراق کے صوبے الانبار میں داعش کے بقایا دہشت گرد عناصر کے خلاف اپنا آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔

سحرنیوز/عراق: تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے الانبار میں داعش کے بچے کھچے عناصر کے خلاف اپنا آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق حشد الشعبی نے اپنے انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران علاقے میں داعش کی جانب سے کھودی گئی کئی سرنگوں کو تباہ کر دیا ہے جب کہ موصل کے جنوبی علاقے صحرائے الحضر کی سرنگوں میں چھپے داعشی دہشت گردوں کا محاصرہ کر لیا ہے۔

ٹیگس