Jun ۲۸, ۲۰۲۳ ۰۹:۱۶ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

شام کے صوبے ادلب کے جبل الزاویہ علاقے میں ہونے والے فضائی حملے میں تحریر الشام کے 50 دہشت گرد ہلاک و زخمی ہو گئے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: المیادین ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے اس ملک کے شمال میں واقع صوبۂ ادلب میں تحریر الشام (جبهه النصره) کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

شام کے جنگی طیاروں نے صبح سویرے ادلب کے جنوب میں جبل الزاویہ کے علاقے میں تحریر الشام سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا۔

اس رپورٹ کے مطابق شام کے جنگی طیاروں نے جبل الزاویہ میں واقع علاقے "سرجہ" کے ارد گرد سات بار حملہ کیا اور ادلب کے جنوب میں "جبل العربین" کے اطراف کے علاقوں پر بھی بمباری کی۔

تحریر الشام کا کہنا ہے کہ اس حملے میں تحریر الشام سے وابستہ دہشتگرد گروہ «لواء حمزه» کو بھی نشانہ بنایا جس میں خودکش بمبار بھی تھے۔

اس حملے میں اس گروہ کے کئی سرغنوں سمیت «ربیع العثمان» جو ابو کرمو مورک کے نام سے مشہور تھا ہلاک ہو گیا ہے۔

ٹیگس