Jun ۲۹, ۲۰۲۳ ۰۸:۲۵ Asia/Tehran
  • عراق میں داعش کا ’شرعی جج‘ گرفتار

عراق کی انسداد دہشت گردی ایجنسی نے کردستان کے علاقے سلیمانیہ میں داعش کے "شرعی جج" کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: عراق کی انسداد دہشت گردی ایجنسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے سلیمانیہ میں داعش کے "شرعی قاضی " کے نام سے مشہور شخص کو گرفتار کیا ہے۔

بیان کے مطابق یہ آپریشن عراق کے کردستان علاقے کے صوبۂ سلیمانیہ کی انسداد دہشت گردی رجمنٹ کے تعاون سے کیا گیا۔

عراق کی انسداد دہشت گردی ایجنسی نے کا کہنا ہے کہ اس نے ملک کے مختلف علاقوں میں متعدد دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے اس بات پر زور دیا کہ انہوں نے ان دو صوبوں سلیمانیہ اور کرکوک کے انسداد دہشت گردی کے محکموں کے تعاون سے دو مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔

دو ہزار سترہ میں، تین سال کی جنگ کے بعد، عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کا اعلان کیا گیا لیکن اس دہشت گرد گروہ کے بکھرے ہوئے بعض عناصر اب بھی مختلف علاقوں منجملہ دیالہ، کرکوک، نینوا، صلاح الدین، الانبار اور بغداد کے کچھ علاقوں میں مخفی طور پر سرگرم عمل ہیں۔

ٹیگس