Jun ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۱:۳۴ Asia/Tehran

سوئیڈن میں قرآن مجید کی توہین پر پوری دنیا میں شدید رد عمل ظاہر کیا جا رہا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: عراقی عوام نے دار الحکومت بغداد میں سویئڈن کے سفارتخانے کے سامنے قرآن مجید کی توہین اور اس مقدس کتاب کو نذر آتش کئے جانے کے خلاف مظاہرے کئے۔ 

برسوں پہلے عراق سے سویڈن منتقل ہونے والے سینتیس سالہ شخص سالوان مومیکا نےپولیس سے کہا تھا کہ وہ اسے ’قرآن پاک سے متعلق اپنے خیالات کے اظہار کے لیے‘ اس حرکت کی اجازت دے تاہم اُس نے اجازت ملنے کے بعد سب کی نگاہوں کے سامنے قرآن پاک کے صفحات کو نذر آتش کر دیا۔

سالوان مومیکا کا دعویٰ تھا کہ وہ اپنے اس عمل سے اظہار رائے کی آزادی کی اہمیت اجاگر کرنا چاہتا تھا۔ گستاخ قرآن نے مزید کہا کہ یہ جمہوریت کا تقاضا ہے، اگر اُس سے یہ کہا جائے کہ تم یہ نہیں کرسکتے ہیں تو یہ خطرناک ہوگا۔

اطلاعات کےمطابق پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی اور درجنوں مسلمانوں کی جانب سے عربی میں نعرے لگائے جا رہے تھے لیکن سالوان مومیکا میگافون کے ذریعے موجود لوگوں سے مخاطب تھا اور پھر اُس نے سویڈن کا پرچم لہراتے ہوئے قرآن پاک کے چند اوراق کو نذر آتش کر دیا۔

ٹیگس