جنین پرصیہونی دہشتگردی، 8 فلسطینی شہید 50 زخمی
Jul ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۴:۳۳ Asia/Tehran
جنین پر ناجائز صیہونی ٹولے کے حملوں اور جارحیت میں اب تک کم از کم 8 فلسطینی شہید اور 50 زخمی ہو گئے ہیں۔
سحر نیوز/عالم اسلام: الجزیرہ نے فلسطین کی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت نے جنین کیمپ پر 9 میزائل داغے جس کے نتیجے میں اب تک 8 فلسطینی شہید اور 50 زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے 10 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ 15 فلسطینیوں کو صیہونی دہشتگردوں نے گرفتار بھی کیا ہے۔
فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس جارحیت میں جنین میں واقع مسجد "محمود طوالبه" پر بھی بمباری کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق جنین پر جاری جارحیت میں ایک ہزار صیہونی فوجی شامل ہیں۔ فلسطینیوں نے اپنی ایک جوابی کاروائی کے دوران اسرائیل کے 2 کواڈ کاپٹر کا شکار کیا ہے۔