Jul ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۴:۰۵ Asia/Tehran
  • مقبوضہ علاقوں میں نیتن یاہو سے نفرت میں اضافہ، عوامی ریلہ سڑکوں پر

مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بنیامین نیتن یاہو سے نفرت میں اضافہ ہو گیا ہے اور لوگوں کی اکثریت ان کے وزیراعظم رہنے کے خلاف ہو گئے ہیں۔

سحر نیوز/عالم اسلام: قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ گزشتہ شب بھی جاری رہا جن میں لاکھوں صیہونیوں نے شرکت کی۔

گزشتہ شب تل ابیب سمیت، مقبوضہ قدس، کفار سابا، ریشون لتسیون، بئر السبع، هرتزلیا، حیفا اور رحوفوت میں زبردست احتجاجی مظاہرے ہوئے اور ریلیاں نکالی گئیں ۔ یہ مظاہرے لگاتار 28 ہفتوں سے جاری ہیں ۔ نیتن یاہو کی انتہاپسند کابینہ کے خلاف خود صیہونیوں کے مظاہروں میں ہر ہفتے شدت آتی جا رہی ہے۔

ہفتے کی شب ہونے والے مظاہروں کے دوران مظاہرین نے نیتن یاہو حکومت کی عدالتی اصلاحات کو عدلیہ کے خلاف بغاوت قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ اصلاحات کے نتیجے میں عدلیہ کے اختیارات کم اور مجریہ اور مقننہ کی پوزیشن مضبوط ہو جائے گی۔ نتن یاہو کو رشوت ستانی اور مالی بدعنوانیوں کے مختلف مقدمات کا سامنا ہے۔

 صیہونی وزیر اعظم کے مدمقابل پارٹیوں کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو عدالتی قوانین میں اصلاحات لاکر اپنی بدعنوانیوں کی پردہ پوشی اور اپنے خلاف کیسز کو بند کرنا چاہتے ہیں۔

سیاسی اور اسٹریٹیجک امور کے ماہرین، حتی کہ صیہونی مبصرین اور سیاست دانوں کا خیال ہے کہ مقبوضہ سرزمینوں کی موجودہ صورت حال اس غیرقانونی حکومت کی لرزتی بنیادوں اور تباہی کی جانب بڑھتے اندرونی حالات کی عکاسی کر رہی ہے۔

ٹیگس