غاصب صیہونی فوجیوں کے حملے میں 19 فلسطینی شہید و زخمی
نابلس کے مشرقی علاقے میں رات گئے غاصب صیہونی فوج کے حملے میں 19 فلسطینی شہید و زخمی ہو گئے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ نابلس کے مشرقی علاقے میں رات گئے جارح صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان بدر سامی ربحی مصری شہید اور 18 دیگر افراد گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے ۔
نابلس شہر پر اسرائیلی قابض فوج کے حملے کے بعد مزاحمتی جوانوں کی ان کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔
دوسری جانب کہا جارہا ہے کہ فلسطینی نوجوانوں نے نابلس کے مشرقی علاقے پر حملے کے دوران غاصب صیہونی حکومت کے ایک فوجی بلڈوزر کے قریب بم کا دھماکہ کیا۔
بعض صہیونی ذرائع ابلاغ جیسے ٹیلی ویژن چینل 14 نے خبردی ہے کہ سینکڑوں قابض یہودی آباد کاروں نے صیہونی فوج کی حمایت میں نابلس شہر میں حضرت یوسف کے مقبرے پر حملہ کیا۔
دو روز قبل صیہونی حکومت کے فوجیوں نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر حملہ کیا تھا۔