Jul ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۲:۰۵ Asia/Tehran
  • اسلامی ممالک بیانات دینے کے بجائے سویڈن پر پابندیاں عائد کریں:انصاراللہ یمن

انصاراللہ یمن کے سیاسی دفتر نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی ممالک مذمتی بیانات دینے کے بجائے سویڈن پر سیاسی اور اقتصادی پابندیاں عائد کریں-

 سحرنیوز/عالم اسلام: المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق انصاراللہ یمن نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے اسلامی ممالک سویڈن پر سیاسی اور اقتصادی پابندیاں عائد کریں کیونکہ یہ ملک قرآن کریم اور اسلامی مقدسات کی بے حرمتی والے عناصر کی حمایت کرتا ہے۔انصاراللہ یمن نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی مقدسات کی توہین ایک معمول کا اقدام بن گیا ہے اورمغربی ممالک کے تمام امور کی باگ ڈور صیہونیوں کے ہاتھوں میں ہے جو ان تمام اقدامات کے پس پردہ اصلی عناصر ہیں۔انصاراللہ نے کہا کہ اسلامی ممالک قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف ایک مشترکہ اور محکم موقف اپنائیں اور سویڈن حکومت پر دباؤ ڈالنے کےلئے عملی اور موثر اقدامات کریں تاکہ دوسرے ممالک کو اس سے عبرت حاصل ہو۔ رپورٹ کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا اور دوسرے مختلف علاقوں میں سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف مظاہرے بھی کئے گئے جن میں مظاہرین نے قرآن کریم کی بے حرمتی کے اقدامات کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

ٹیگس