Jul ۳۰, ۲۰۲۳ ۰۹:۱۵ Asia/Tehran
  • عراق: داعش کا خطرناک سرغنہ جال میں پھنس گیا

عراقی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ داعش کے ایک خطرناک سرغنہ کو بغداد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: عراقی  کی خبررساں ایجنسی واہ کے مطابق عراقی خفیہ ایجنسی نے داعش دہشت گرد تنظیم میں "قادسیہ" شعبہ کے سرغنہ کے طور پر کام کرنے والے " ابو حارث بغدادی" کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ دہشت گرد نے 2005 میں دہشت گرد گروہوں میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ بغداد میں سرگرم تھا اور 2007 میں اس سے بغداد میں بارودی سرنگیں بچھانے اور دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کا کام لیا جاتا تھا۔ اس کے بعد 2009 میں اسے صوبہ نینوا منتقل کر دیا گیا تھا اور 2019 میں داعش کی شکست کے بعد اس نے جعلی نام اور فرضی شناخت کے ساتھ بغداد میں داخل ہونے کی کوشش کی اور بالآخر گزشتہ جمعرات کو اسے 10 گھنٹے کی کارروائی کے بعد گرفتار کر کے قانونی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ داعش کے باقی ماندہ عناصر بغداد، صلاح الدین، دیالہ ، کرکوک، نینویٰ، انبار اور دیگر علاقوں میں اب بھی سرگرم ہیں۔

ٹیگس