شامی فوج کی اہم کارروائی، دہشت گردوں کے 5 ڈرون تباہ
Aug ۰۴, ۲۰۲۳ ۰۹:۵۷ Asia/Tehran
شامی فوج نے دہشت گردوں کا 5 ڈرون طیاروں کو مار گرایا ہے جو شامی فوجی اڈے پر حملہ کرنے کی غرض سے پرواز کر رہے تھے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: شام کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ادلب میں شامی فوج نے دہشت گردوں کی طرف سے حملہ کی غرض سے بھیجے گئے 5 ڈرون کو مار گرایا ہے۔ جس میں کئی دہشتگرد ہلاک اور زخمی ہوئے۔
یہ حملہ ایسے میں ہوا ہے کہ جب بدھ کے روز شام اور روس نے پہلی مرتبہ دہشتگرد گروہوں کا مقابلہ کرنے کےلئے مشترکہ طور پر فوجی مشقیں کی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق شام میں مسلح دہشت گرد گروہ ادلب میں شامی فوج اور دوسرے اہم مقامات پر حملے کے لئے ڈرون طیاروں کا استعمال کر رہے ہیں۔