Aug ۰۴, ۲۰۲۳ ۱۷:۲۶ Asia/Tehran
  • مسجد الاقصی میں نماز جمعہ کا روح پرور اجتماع، 50 ہزار نمازیوں کی شرکت

مسجد الاقصی میں جمعے کی نماز میں آج دسیوں ہزار فلسطینیوں نے شرکت کی۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: بیت المقدس کے ادارہ اسلامی اوقاف نے اعلان کیا ہے کہ بیت المقدس میں صیہونی حکومت کی جانب سے سخت سیکورٹی تدابیر کے باوجود مسجد الاقصی میں جمعے کی نماز میں آج 50 ہزار فلسطینیوں نے شرکت کی ۔ بیت المقدس میں نماز جمعہ میں اتنی وسیع پیمانے پر شرکت، ایسی حالت میں کی گئی کہ صیہونی حکومت نے سخت سیکورٹی تدابیر اختیار کیں اور صیہونی فوجی فلسطینیوں کو بیت المقدس جانے سے روک رہے تھے جبکہ فلسطینیوں نے صبح سے ہی مسجد الاقصی پہنچنا شروع کر دیا تھا۔

مسجد الاقصی میں ادا کی جانے والی نماز جمعہ میں فلسطینیوں کی شرکت میں ایسی حالت میں بدستور اضافہ ہو رہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ادارہ یونسکو نے اکتوبر دو ہزار سترہ میں اعلان کیا تھا کہ مسجد الاقصی مسلمانوں سے متعلق ہے اور یہودیوں سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔

ٹیگس