Aug ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۸:۱۹ Asia/Tehran
  • دہشت گردوں کے خلاف شام اور روس کی مشترکہ کارروائی

شام میں متحارب فریقین کے روسی مصالحتی مرکز کی اطلاع کے مطابق روسی فضائیہ نے شامی فضائیہ کے ساتھ مل کر ادلب کے علاقے میں ایک دہشت گرد گروہ کے ہیڈ کوارٹر کو تباہ کر دیا جبکہ امریکی اتحاد کے ڈرون نے پروٹوکول کی خلاف ورزی کی اور شام کے آسمان میں 14 بار غیر قانونی پروازیں انجام دیں۔

سحر نیوز/عالم اسلام: خبررساں ایجنسی نووستی کی رپورٹ کے مطابق شام میں متحارب فریقین کے مصالحت کے لیے کام کرنے والے روسی مرکز کے نائب سربراہ ایڈمرل وادیم کولت نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ روسی فضائیہ کے طیاروں نے شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ادلب شہر کے قریب النصرہ دہشت گرد گروہ کے ہیڈ کوارٹر کو تباہ کر دیا۔

اس روسی فوجی اہلکار نے کہا کہ روسی فضائیہ اور شامی فضائیہ کے مشترکہ حملوں کے نتیجے میں ادلب شہر کے مضافات میں النصرہ فرنٹ دہشت گرد گروہ کا ہیڈ کوارٹر تباہ ہو گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس اڈے میں ایسے دہشت گرد موجود تھے جو شام میں سرکاری افواج اور عام شہریوں کے خلاف تخریبی اور دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کرنے اور انجام دینے میں ملوث تھے۔

ایڈمرل وادیم کولت نے مزید کہا کہ شام میں امریکہ کی قیادت میں نام نہاد بین الاقوامی انسداد دہشت گردی اتحاد نے گزشتہ دن اور رات میں 14 مرتبہ عدم تصادم کے پروٹوکول کی خلاف ورزی کی ہے۔

ٹیگس