Aug ۰۷, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۶ Asia/Tehran
  • بیرونی فوجی مداخلت کا خدشہ، نائیجر کا فضائی حدود بند کرنے کا اعلان

افریقی ملک نائیجر میں فوج کی جانب سے فضائی حدود بند کردی گئی ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: عرب میڈیا کے مطابق افریقی ملک نائیجر کی فوج نے فضائی حدود بیرونی فوجی مداخلت کے خدشے کے پیشِ نظر بند کی ہے۔
نائیجر فوج نے مغربی افریقی ممالک کے صدر محمد بازوم کی بحالی کے لیے دی جانے والی ڈیڈلائن کو مسترد کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ نائیجر فوج نے گزشتہ ماہ صدر محمد بازوم کی حکومت کا تختہ الٹا تھا، منتخب حکومت کا تختہ الٹنے والے صدارتی گارڈز کے کمانڈر جنرل عبد الرحمان چیانی نے خود کو سربراہ مملکت قرار دے دیا تھا۔
جنرل عبد الرحمان نے قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ ملک میں سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال اور بیڈ گورننس کے باعث حکومت کا تختہ الٹنے کا فیصلہ کیا۔
معزول صدر بازوم 2021 میں نائیجر کے پہلے جمہوری سربراہ منتخب ہوئے تھے، نائیجر نے 1960 میں فرانسیسی تسلط سے آزادی حاصل کی تھی۔

ٹیگس