جنوبی افریقہ کے شہر پریٹوریا میں گولی باری، 3 بچوں سمیت 11 افراد ہلاک، 14 زخمی
اطلاعات کے مطابق جنوبی افریقہ کے شہر پریٹوریا میں رونما ہونے والے گولی باری کے ایک واقعے میں 11 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے ہیں۔
سحرنیوز/دنیا: میڈیا رپورٹوں کے مطابق جنوبی افریقہ کے شہر پریٹوریا میں، جو ملک کے تین دارالحکومتوں میں سے ایک ہے، ہفتے کے روز ایک ہاسٹل میں ہونے والے گولی باری کے خوفناک واقعے میں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 11 ہوگئی ہے اور زخمیوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ کی پولیس سروس، ایس اے پی ایس، نے بتایا کہ 25 افراد کو گولی ماری گئی تھی جس میں 11 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوئے جو اب اسپتال میں اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ مرنے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔
جب پولیس اہلکار اور افسران جائے وقوعہ پہنچے تو انہوں نے کارروائی کی، تحقیقیاتی ٹیموں کو طلب کیا اور تین نامعلوم مسلح افراد کی تلاش شروع کی جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ہاسٹل میں گھس آئے تھے اور اندھا دھند فائرنگ کی تھی۔
ہمیں فالو کریں:
Followus: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel