مشرقی شام میں داعش کے حملے میں 23 شامی فوج جاں بحق
Aug ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۱:۳۵ Asia/Tehran
مشرقی شام میں داعش نے شامی فوجیوں کی ایک بس پر حملہ کر دیا جس سے 23 فوجیوں کے جاں بحق ہونے کی خبر ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: یورونیوز کی رپورٹ کے مطابق داعشی دہشت گردوں نے دیرالزور میں شامی فوجیوں کی ایک بس پر حملہ کر دیا جس سے 23 فوجی جاں بحق اور 10 دیگر زخمی ہوگئے۔
یاد رہے کہ داعش نے گزشتہ کئی ہفتوں سے اپنی دہشت گردانہ کارروائیوں میں اضافہ کر دی ہے۔ سوموار کے دن رقہ میں داعش کے ایک حملے میں 10 شامی فوجی جاں بحق ہوگئے تھے۔
قابل ذکر ہے کہ داعش کے بچے کھچے افراد کے خلاف آپریشن کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ لیکن اس کے باقی عناصر عراق اور شام کے مختلف علاقوں میں وقتا فوقتا دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دیتے رہتے ہیں۔