زاریا، نائیجیریا میں مسجد گرنے سے 10 نمازی جاں بحق، کئی زخمی
Aug ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۱:۴۶ Asia/Tehran
نائیجیریا کی ریاست کادونا کے علاقے زاریا میں سینکڑوں نمازیوں سے بھری ہوئی ایک مسجد کا کچھ حصہ گر گیا جس سے 10 نمازیوں کے جاں بحق اور کئی دیگر کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی ریاست کادونا میں زاریا کے علاقے میں سینکڑوں نمازیوں سے بھری ایک مسجد کا کچھ حصہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران گر گیا جس کے نیتجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 30 دیگر افراد کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریاست کادونا کے سرکاری اہلکاروں کے مطابق یہ قدیم مسجد ہے جو سنہ 1830 کے عشرے میں قائم کی گئی تھی۔