Aug ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۲:۵۰ Asia/Tehran
  • ترکی کا اپنے پہلے خلائی راکٹ کا تجربہ

ترکی کی دفاعی صنعت کے مرکز نے مقامی طور پر تیارکردہ ایک خلائی راکٹ کے تجربہ کی خبر دی ہے-

سحرنیوز/عالم اسلام: آناتولی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی کمپنی راکتسان نے اپنے پہلے مقامی طور پر تیارکردہ خلائی راکٹ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ تجربہ ترکی کے شمالی علاقے انہ آدا میں کیا گیا اور بتایا گیا ہے کہ یہ راکٹ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بنایا گیا ہے اور اس سے ترکی کو خلائی اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔ ترکی کی دفاعی صنعت کے مرکز کے سربراہ خلوق گونگور نے ایکس (ٹوئٹر) پر لکھا ہے کہ ترکی نے میزائل اور راکٹ ٹیکنالوجی کی راہ میں ایک بہت بڑی رکاوٹ عبور کر لی ہے اور اس سے ترکی کو خلائی تحقیقات میں کافی بڑے امکانات حاصل ہوں گے۔

ٹیگس